سابقہ رنجش ،مخالفین کی فائرنگ سے 4 افراد کو شدید زخمی
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر مخالفین نے فائرنگ کر کے چار افراد کو شدید زخمی کر دیا۔
تھانہ جھنگ بازار کے علاقے شاداب کالونی کے قریب اعجاز احمد نامی شہری اپنے بیٹے اور دوستوں کہ ہمراہ چائے کیفے پر بیٹھا تھا کہ اس دوران ملز موں کی جانب سے موقع پر پہنچ کر لڑائی جھگڑا شروع کر دیا گیا اور شدید فائرنگ کر دی گئی۔ فائرنگ کی زد میں آ کر اس کا بیٹا عبدالرحمن اور دوست ندیم، حسنین اور عمیر فاروق زخمی ہو گئے ۔ بعد ازاں ملزم فائرنگ کرتے اور دھمکیاں دیتے ہوئے موقع سے فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملز موں کی تلاش شروع کردی ہے ۔