ٹوبہ :روزانہ ایک یونین کونسل میں میگا صفائی آپریشن جاری

ٹوبہ :روزانہ ایک یونین کونسل  میں میگا صفائی آپریشن جاری

ٹو بہ ٹیک سنگھ،جکھڑ (ڈسٹرکٹ رپورٹر ،سٹی رپورٹر )دیہی یونین کونسلز میں ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت قصبوں اور دیہاتوں میں صفائی ستھرائی کا عمل روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے۔۔۔

اسسٹنٹ ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ میاں ظہیر رزاق کی زیر نگرانی روزانہ ایک یونین کونسل میں میگا صفائی آپریشن جاری ہے ،انہوں نے بتایا کہ صفائی آپریشن میں 12سینٹری ورکرز ،4لوڈر رکشوں ،4ٹرالیوں سمیت ضلع کونسل کی ہیوی مشینری نے حصہ لیا، دریں اثنا اسسٹنٹ کمشنرکمالیہ اقرا ناصر کی ہدایت پر قومی شاہراہوں کے کناروں پر جمع مٹی کی صفائی کے لیے خصوصی آپریشن شروع کردیا گیا ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں