مذہبی ہم آہنگی کیلئے امن کمیٹی کا تعاون نا گزیر ہے :ڈی سی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی امن کمیٹی کا اجلاس ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر اور سی پی او کامران عادل کی صدارت میں منعقد ہوا۔۔۔
ڈپٹی کمشنر نے امن کمیٹی کے ارکان کا خیر مقدم کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع بھر میں جشن عیدمیلادالنبیؐ مذہبی عقیدت واحترام اورشایان شان طریقے سے منانے کیلئے تمام تر انتظامی وحفاظتی تیاریاں مکمل ہیں اس ضمن میں مذہبی ہم آہنگی،اتحادواتفاق اوربھائی چارے کی فضا کو قائم ودائم رکھنے کے لئے امن کمیٹی کے ارکان کا تعاون ناگزیر ہے انہوں نے کہا کہ معاشرتی امن اورمذہبی رواداری کی فضاء برقرار رکھنے کے لئے علماء کرام کی شاندارخدمات قابل ستائش ہیں۔ربیع الاول کا مبارک مہینہ تمام مسلمانوں کے لئے یکساں عقیدت واحترام کا حامل ہے جس کے تقدس کو ہر صوت برقرار رہنا چاہیے انہوں نے کہا کہ حفاظتی وانتظامی امور کے استحکام کے لئے تمام مکاتب فکر کے علما کرام ومذہبی رہنماؤں کی مشاورت کو مقدم رکھا جاتا ہے جس سے امن وسلامتی کی ضمانت ملتی ہے ۔