عید میلاد النبیؐ کے سلسلہ میں جھنگ کی امن کمیٹی کا اجلاس
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کی زیر صدارت امن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
جس میں علمائے کرام، ممبران امن کمیٹی اور دیگر متعلقہ محکوں کے افسران بھی موجود تھے ۔ ڈپٹی کمشنر محمد عمیر کہا کہ آقائے دو عالم حضرت محمد ؐکی ولادت و سعادت تمام مسلمانوں کے لئے باعث رحمت ہے اور آمد رسولؐ کی خوشی بھی تمام مسلمان اپنے عقیدہ کے مطابق بھر پور مذہبی عقیدت و احترام سے منائیں گے لہٰذااس موقع پر مثالی اتحاد،مذہبی رواداری اور اخوت و یگانگت کی ضرورت ہے ۔عید میلاد النبیؐ کے موقع پر شہر کی تمام سڑکوں اور گلیوں کو صاف رکھا جائے گا اور ماضی کی طرح بلدیہ ملازمین میلاد کے جلوسوں کے تمام روٹس پر خصوصی توجہ مرکوزرکھیں گے ۔ اس موقع پر ڈسٹر کٹ پو لیس آفیسر پولیس آفیسر بلال افتخار کیانی نے یقین دلایا کہ میلاد کے جلوسوں کی حفاظت کو یقینی بنائیں گے۔اجلاس کے دوران علمائے کرام سمیت ممبران امن کمیٹی نے اتحاد بین المسلمین کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ تمام مکاتب فکر کے علماء باہمی یکجہتی کی مثالی فضا کو برقرار رکھنے میں انتظامیہ سے بھر پور تعاون کریں گے ۔