فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف

فیصل آباد     پارکنگ    کمپنی    میں    بڑی    بے     ضابطگیوں    کا     انکشاف

فیصل آباد(ذوالقرنین طاہر)فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں بڑی بے ضابطگیوں کا انکشاف، پارکنگ کمپنی کے افسران نے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں میں بغیر پرچی کی الگ سائیٹس بنا رکھی ہیں۔۔۔

 جہاں ہسپتالوں میں تعینات پارکنگ کمپنی کے ملازمین سے ان سائیٹس کے پیسے وصول کیے جاتے ہیں، انکار کرنے والے ملازمین کو نوکریوں سے برخاست کردیا جاتا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد پارکنگ کمپنی میں مبینہ بے ضابطگیوں کا بڑا معاملہ سامنے آیا ہے تحصیل ہیڈ کوارٹرز ہسپتالوں سمیت مختلف پارکنگ سائیٹس پر پارکنگ کمپنی کے افسران نے بئیریز والی الگ جگہیں بنوا رکھی ہیں جہاں پر پارک ہونے والی گاڑیوں کو ٹوکن نہیں دیا جاتا اگر کسی گاڑی یا موٹرسائیکل کو ٹوکن دیا بھی جائے تو وہ فرضی اور جعلی ہوتا ہے ۔ذرائع کے مطابق مین اور بڑی پارکنگ سائیٹس سے افسران یومیہ 3500 سے 5 ہزار روپے تک پرچی فیس کے علاوہ وصول کرتے ہیں ایسی سائیٹس پر تعینات پارکنگ اٹینڈنٹس بھی ہزاروں روپے دیہاڑیاں لگاتے ہیں جس سے پیسے افسران اور ملازمین کی جیبوں میں تو جاتے ہیں لیکن سرکاری خزانے کا نقصان ہورہا،فیصل آباد میں معروف شاپنگ مالز کے سامنے پارکنگ سائیٹس سے بھی یومیہ لاکھوں کی دیہاڑیاں لگائی جاتی ہیں ایسی جگہوں پر افسران کی تابعداری کرنے والے ملازمین کو تعینات کیا جاتا ہے اور اگر کوئی ملازم بے ضابطگی سے انکار کرے تو اس کو تبدیل کرنے کی بجائے نوکری سے ہی نکال دیا جاتا ہے اور واجبات بھی ادا نہیں کیے جاتے ، نذرانے دینے والے افسران کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی جاتی۔ ذرائع کے مطابق مبینہ کرپشن کرنے والے افسران نے اپنا سیاسی اثر و رسوخ بھی بنا رکھا ہے جس کی وجہ سے وہ ڈپٹی کمشنر کو بھی خاطر میں نہیں لاتے ۔اس حوالے سے قائم مقام ایم ڈی فیصل آباد پارکنگ کمپنی ڈاکٹر شہاب موقف دینے سے گریزاں رہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں