کمالیہ :بند سیوریج، ابلتے گٹر، شہری اذیت میں مبتلا، گھر بیچنے پر مجبور
کمالیہ (نمائندہ دنیا) بند سیوریج، ابلتے گٹر، شہری اذیت میں مبتلا ، شہریوں نے اپنے گھروں کو فروخت کرنے کے بینر لگا دیئے۔
تفصیلات کے مطابق کمالیہ شہر میں خالد کالونی ،ضیاءروڈ ،علی ٹاﺅن ،خورشید ہ آباد ، نور شاہ سمیت ملحقہ علاقوں میںعرصہ دراز سے سیوریج سسٹم ناکارہ ہونے کی وجہ سے گندا پانی روڈ اور گلی محلوں میں کھڑا رہنے لگا جس سے علاقہ مکینوں کی زندگی اجیرن بن چکی، گندے پانی کی وجہ سے مکھی، مچھروں کی پیدار سے بچے اور بوڑھے بیماریوں کا شکار ہو رہے ہیںعلاقہ مکین تنگ آکر اپنے گھر فروخت کرنے لگے۔ شہریوں نے وزیر اعلیٰ پنجاب ،ڈی سی ٹوبہ ٹیک سنگھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔