سی او میونسپل کمیٹی کمالیہ طاہر فاروق کا تبادلہ منسوخ
کمالیہ،جکھڑ (نمائندہ دنیا ،سٹی رپورٹر)سی او میونسپل کمیٹی کمالیہ طاہر فاروق کا تبادلہ روک دیا گیاجبکہ ایس ایچ او تھانہ صدر خالد جمیل کو تبدیل کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق حکومت نے چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ طاہر فاروق کے تبادلے کو روک کر انہیں دوبارہ بحال کر دیا ہے جبکہ سید یاسر علی کے بطور چیف آفیسر میونسپل کمیٹی کمالیہ کے آرڈر کو کینسل کر دیاجس کے بعد طاہر فاروق نے عہدے کا چارج سنبھال کر دوبارہ کام شروع کر دیا ۔ادھرڈی پی او ٹوبہ ٹیک سنگھ عبادت نثار نے ایس ایچ او تھانہ صدر خالد جمیل کو تبدیل کر کے ان کی جگہ سب انسپکٹر ناصر عظیم کو ایس ایچ او تھانہ صدر کمالیہ تعینات کردیا جنہوں نے عہدے کا چارج سنبھال لیا۔