پراپرٹی لین دین میں شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ

پراپرٹی لین دین میں شہری سے لاکھوں روپے کا فراڈ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)پراپرٹی کی لین دین کے دوران شہری کو لاکھوں روپے مالیت کے فراڈ کا شکار بنا دیا گیا۔

تھانہ کوتوالی میں مقدمہ اندراج کرواتے ہوئے محمود اختر نے پولیس کو بتایا کہ ملز موں نے پراپرٹی کی لین دین کے دوران اس سے لاکھوں روپے مالیت کی رقم وصول کر لی اور اس کے برعکس جعلی اور بوگس دستاویزات تیار کرکے اس کے حوالے کر دیں۔ جس پر پولیس نے واقعہ کا مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا عمل شروع کردیا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں