سبزی منڈی کے باہر تجاوزات کیخلاف آپریشن، سامان ضبط
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)اسسٹنٹ کمشنر سٹی فیصل احمد نے شہری کی درخواست پر ایکشن لیتے ہوئے غلام محمد آباد سبزی منڈی کے باہر انسداد تجاوزات آپریشن کرکے بڑی مقدار میں تجاوز شدہ سامان دو ٹر کوں میں بھر کر میونسپل کارپوریشن کے سپرد کردیا۔
انہوں نے جھنگ روڑ ہر لکڑ منڈی اور سمندری روڈ پر بھی تجاوزات مافیا کے خلاف ایکشن لیتے ہوئے سامان قبضہ میں لے لیا۔انہوں نے کہا کہ تجاوزات کے باعث راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا تھا جس پر ایکشن لیا گیا۔انہوں نے دکانداروں کو متنبہ کیا کہ تجاوزات قائم کرنے سے بازرہیں ورنہ سامان ضبطگی کے ساتھ مقدمات بھی درج ہونگے ۔