انسداد پو لیو مہم،10 لاکھ سے زائد بچوں کی ویکسی نیشن مکمل
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو مہم کے چوتھے روز پانچ سال تک کی عمر کے 2لاکھ84ہزار579 بچوں کو پولیو سے بچا¶ کے قطرے پلائے گئے جبکہ چار روز میں 10 لاکھ33ہزار66 بچوں کو قطرے پلائے جاچکے ہیں۔
انسداد پولیو مہم کا چوتھاروز تھا ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی اور مہم پر عملدرآمد بارے تفصیلی بریفنگ لی۔انہوں نے بقیہ ایام میں بھی ٹیموں کو متحرک رکھنے کی تاکید کی اور کہا کہ والدین کی آگاہی کا سلسلہ مہم کے آخری روز تک جاری رہنا چاہیے ۔