پیرمحل جنرل بس اڈے کے باہر غیر قانونی سٹینڈقائم
پیرمحل (نمائندہ دنیا )ضلعی تحصیل انتظامیہ کی لاپرواہی ،پیرمحل جنرل بس سٹینڈکے باہر غیر قانونی بس سٹینڈقائم ۔
تفصیلات کے مطابق پیرمحل جنرل بس سٹینڈ کے اندر وسیع جگہ اور اے سی روڈلائنر کو بیس الاٹ ہونے کے باوجودلاری اڈا کے باہر متبادل اے سی روڈ لائنر کا اڈاقائم کر دیا گیا جس سے روزانہ کی بنیاد پرمیونسپل کمیٹی کو ہزاروں روپے نقصان ہورہا ہے ، لاری اڈا کے مین گیٹ پر بسیں کھڑی ہونے سے ٹریفک بلاک رہتی ہے ۔شہریوں نے ڈ پٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ اورڈی پی اوسے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ بس سٹینڈ کے باہر اڈاختم کراکے تمام مسافر ٹرانسپورٹ لاری اڈا کے اندر منتقل کروائی جائے ۔