کینال روڈ کو خو بصورت بنانے کیلئے اقدامات تیزکرنےکا حکم

کینال روڈ کو خو بصورت بنانے کیلئے اقدامات تیزکرنےکا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کینال روڈ کو جاذب نظر بنانے کے لئے اقدامات میں تیزی لائی جائے تاکہ شہریوں کو دلکش اور دیدہ زیب ماحول نظر آئے ۔یہ بات ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے کینال روڈ پر نہر رکھ برانچ کے دونوں اطراف پی ایچ اے کی طرف سے جاری کاموں کا معائنہ کرتے ہوئے کہی۔

ڈی جی پی ایچ اے /ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم،ڈائریکٹر ہارٹیکلچر ظہیراحمد،ڈپٹی ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ سید نوید اقبال بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنرنے کینال کے ساتھ ساتھ درختوں کو دلکش پینٹ کرنے کے جاری کام کا معائنہ کیااور کہا کہ درختوں کو ایک ہی ڈیزائن اور کلر سکیم کے تحت رنگ روغن کا کام جلد مکمل کیا جائے جبکہ جھاڑیوں کی کانٹ چھانٹ کے کام میں تیزی لائیں۔انہوں نے فالتو ویسٹ کو ساتھ ساتھ ٹھکانے لگانے اور صفائی پر خصوصی توجہ مرکوز رکھنے کی تاکید کی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں