اے آئی او یونیورسٹی آفس کی جھنگ منتقلی سے طلبہ پریشان
ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی کے رےجنل آفس کو ٹوبہ ٹےک سنگھ سے جھنگ منتقل کر نے کے باعث طلباءو طالبات کو شدےد دشوارےوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق ضلع ٹو بہ ٹےک سنگھ کے 8ہزار سے زائد طلباءو طالبات علامہ اقبال اوپن ےونےورسٹی سے تعلےم حاصل کر رہے ہےں ،جنہےں کسی بھی قسم کے درپےش مسائل کے حل کےلئے پہلے فےصل آباد جانا پڑتا تھا اورانہی مشکلات کے پےش نظر 2013مےں ٹو بہ ٹےک سنگھ مےں مذکورہ ےونےورسٹی کا رےجنل آفس قائم کر دیا گیا تھا ،تاہم ےونےورسٹی کی مرکزی انتظامےہ نے نامعلوم وجوہات کی بناءپر 2 سال قبل اےک آفس آرڈر کے ذرےعے ٹو بہ مےں کام کرنے والے رےجنل آفس کو جھنگ منتقل کر دےاجس سے مقامی طلباءو طالبات کو درپےش مسائل کے حل کی خاطر شدےد مشکلات کا سامنا ہے ،اور انہےں معمولی کام کےلئے بھی جھنگ ےا فےصل آبادجانا پڑتا ہے ،ضلع بھر کی علمی و ادبی تنظےموں نے مطالبہ کےا ہے کہ اوپن ےونےورسٹی کے رےجنل آفس کو ٹوبہ میں واپس لاےا جائے ۔