ٹوبہ کی چاروں تحصیلوں میں ریکارڈ صفائی کا کام جاری
پیرمحل (نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنرٹوبہ ٹیک سنگھ نعیم سندھو کے احکامات پرچیف آفیسر انور بیگ سیال کی زیر نگرانی ستھرا پنجاب پروگرام کے تحت ضلع کی چاروں تحصیلوں میں ریکارڈ صفائی کا کام ہو رہا ہے ۔
اس حوالے سے انور بیگ نے کہا ہے کہ تحصیل پیرمحل میں یونین کونسل نمبر 85 میں صفائی کا کام شروع ہو چکا ، اس کے بعد یونین کونسل نمبر 84 اروتی میں کام شروع ہو گا،کوڑا کرکٹ کے بڑے ڈھیروں کو بھاری مشینری سے ٹھکانے لگایا جا رہا ہے ، سیکرٹری یونین کونسل کی نگرانی میں صفائی جاری ہے ۔