ہمارے ادوار کے ترقیاتی کام شہریوں کے سامنے ہیں:چودھری محمد اسلم
سمندری(نمائندہ دنیا)رکن قومی اسمبلی چودھری شہباز بابر کے بھائی سابق چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چودھری محمد اسلم نے کہا ہے کہ ہمارے ادوار کے ترقیاتی کام شہریوں کے سامنے ہیں۔
گیارہ سالوں کے دوران ریکارڈ ترقیاتی منصوبے مکمل ہوئے ،تحصیل سمندری کی تعمیر و ترقی میں اربوں روپے خرچ ہوئے ،ہم نمود نمائش کی سیاست کے قائل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے پریس کلب سمندری (رجسٹرڈ)کی ایگزیکٹو باڈی کے ممبران سے ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ چودھری محمد اسلم نے مزید کہا کہ مستقبل قریب میں شہریوں کی صحت سے متعلق منصوبے شروع کر رہے ہیں۔