چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ

چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ

لاہور(اپنے سٹاف رپورٹر سے)صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔

جس میں سیکرٹری صحت عظمت محمود، سپیشل سیکرٹری ڈویلپمنٹ سید واجد علی شاہ، سی ای او پنجاب ہیلتھ انشی مینجمنٹ کمپنی ڈاکٹر علی رزاق، پروفیسر سلمان، پی آئی ٹی بی سے نوشین فیاض و دیگر نے شرکت کی۔ وڈیو لنک کے ذریعے ڈاکٹر فرقد عالمگیر بھی اجلاس میں شریک ہوئیں۔صوبائی وزیر صحت نے اجلاس کے دوران چیف منسٹرز چلڈرن ہارٹ سرجری پروگرام کا جائزہ لیا۔ انہوں نے کہا پروگرام کو کامیاب بنانے کیلئے متعلقہ محکموں کی کوآرڈی نیشن کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے ،تمام متعلقہ سرکاری و نجی چلڈرن ہسپتالوں سے فیڈ بیک لیا گیا ۔ لانچنگ سے اب تک 13 سو چالیس سے زائد معصوم بچوں کی کامیاب سرجریز ہو چکی ہیں۔ پروگرام کا دائرہ کار مزید بڑھانے پر غور کیا جا رہا ہے۔ علاوہ ازیں صوبائی وزیر صحت خواجہ سلمان رفیق کی زیر صدارت محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر اینڈ میڈیکل ایجوکیشن میں سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ریپ کرائسز سیلز کے قیام کے حوالے سے اجلاس ہوا۔ انہوں نے اجلاس کے دوران سرکاری ہسپتالوں میں اینٹی ریپ سیلز کے قیام کیلئے اقدامات کا جائزہ لیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں