ٹوبہ :پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کے جائزہ کیلئے اجلاس
ٹو بہ ٹےک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی زیرصدارت پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی رواں ماہ کی کارکردگی کا جائزہ اجلاس ڈی سی آفس کے کمیٹی روم میں منعقد ہوا۔
جس میں ڈسٹرکٹ آفیسر انڈسٹریز نے ضلعی پرائس مجسٹریٹس کی کارکردگی بارے بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ رواں ماہ کے دوران 8ہزار 80 مقامات کو چیک کیا گیا،چیکنگ کے دوران 14 افراد کو گرانفروشی پر گرفتار کیا گیا ،خلاف ورزی کرنے والوں سے 18 لاکھ 4 ہزار 500روپے جرمانہ وصول کیا گیا، ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ ضلعی پرائس کنٹرول مجسٹریٹس چیکنگ کا دائرہ کار قصبوں اور دیہاتوں تک بڑھائیں، ریٹ لسٹ کی خلاف ورزی کرنے والوں کو کیفرکردار تک پہنچایا جائے،شہریوں کو لوٹنے والے کسی رعایت کے مستحق نہیں ہیں۔ ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے مزید کہا ہے کہ وزیر اعلی پنجاب مریم نواز کے ویژن کے مطابق شہریوں کو ہر صورت ریلیف مہیا کرنا ہے۔