ڈپٹی کمشنرچنیوٹ اورڈی پی او کا چناب نگر کا دورہ

 ڈپٹی کمشنرچنیوٹ اورڈی پی او کا چناب نگر کا دورہ

چناب نگر(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر چنیوٹ رانا محمد عمر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے گزشتہ روز چناب نگر کا دورہ کیا اور علماءکے ہمراہ مساجد،مدارس اور 12ربیع الاول کے مرکزی جلوسوں کے روٹس کا جائزہ لیا ۔

ضلعی افسران نے مساجد انتظامیہ سے ملاقات کے دوران سکیورٹی و دیگر انتظامات بارے تبادلہ خیال کیا۔ڈی پی او نے ٹریفک کی روانی کے حوالے سے ٹریفک پولیس کے انتظامات کا جائزہ لیا اورہدایات جاری کیں۔ڈپٹی کمشنر رانا محمد عمر نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عید میلاد النبی کے موقع پر ضلعی انتظامیہ تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے انتظامات یقینی بنائے گی۔ ڈی پی او نے کہا کہ 12ربیع الاول کے حوالے سے روٹس و سکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیاجارہاہے ۔عید میلاد النبی کی محافل،جلوسوں پر سخت سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنایاجائے گا،جلوسوں کے راستوں کی سویپنگ کو یقینی بنایاجائےگا۔ناجائز تجاوزات کو ہٹایاجارہاہے ،تمام وسائل بروئے کار لاتے ہوئے امن و امان برقرار رکھا جائے گا۔دوسری طرف ڈی پی او کی ہدایت پر چناب نگر میں مسیحی عبادتگاہوں کی فول پروف سکیورٹی کو یقینی بنایا جا رہا ہے ۔ ڈی ایس ایس پی سرکل سٹی غلام شبیر و دیگر افسران نے موقع پر جا کر سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور ہدایات جاری کیں۔عبداللہ احمد نے کہا ہے کہ اقلیتی عبادتگاہوں کی فول پروف سکیورٹی بھی یقینی بنائی جا رہی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں