عیدمیلادالنبیؐ: جامع ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

عیدمیلادالنبیؐ: جامع ٹریفک پلان جاری کردیا گیا

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سٹی ٹریفک پولیس کی جانب سے عیدمیلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم کے حوالے سے جامع ٹریفک پلان جاری کردیا گیاہے اس ضمن مین 771سے زائد ٹریفک آفیسرز و اہلکار فرائض منصبی سر انجام دیں گے۔

 60بیرئیرز پوائنٹس بھی تشکیل دئیے گئے ہیں جہاں پر جلوسوں کے اوقات میں ٹریفک کو متبادل روٹس پر ڈائیورٹ کیا جائے گا۔یہ بات چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے بتائی۔انہوں نے بتایا کہ ٹریفک انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں مرکزی جلوس کے سلسلہ میں ٹریفک کو چناب چوک سے ڈیری فارم موڑ سے جیل روڈ پر جلوس کے اوقات میں ڈائیورٹ کیا جائے گا اسی طرح جلوس جب گمٹی چوک پہنچے گا تو ہلال احمر موڑ چوک، چارٹرڈ بینک چوک اور کارپوریشن موڑ سے گمٹی چوک کی جانب ٹریفک کو نہیں آنے دیا جائے گا۔ اس موقع پر سی ٹی او نے مزید کہا کہ ایڈیشنل آئی جی ٹریفک پنجاب مرزا فاران بیگ اور سٹی پولیس آفیسر ڈی آئی جی کامران عادل کے ویژن کے مطابق پلان جاری کیا گیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں