فیصل آباد آرٹس کونسل کو مزید فعال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد آرٹس کونسل کو مزید فعال کرنے کی ہدایت

فیصل آباد (خصوصی رپورٹر)صوبائی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و ثقافت شازیہ رضوان نے دورہ فیصل آباد آرٹس کونسل میں جاری ثقافتی سرگرمیوں پر بریفنگ لی اور اسے مزید فعال کرنے کی ہدایت کی ۔۔۔

اس موقع پر ڈائریکٹر آرٹس کونسل محمد اویس عابد ڈپٹی ڈائریکٹر محمد عمران رضا اور اسسٹنٹ ڈائریکٹر اسد حیات بھی موجود تھے انہوں نے آرٹس کونسل کے مختلف حصے دیکھے اور ہدایت کی کہ 500 افراد کی گنجائش کے نصرت فتح علی خان آڈیٹوریم کو ایئر کنڈیشنڈ کیا جائے تاکہ یہاں سارا سال ثقافتی سرگرمیاں جاری رہ سکیں انہوں نے آرٹس کونسل کی بیرونی صفائی اور خراب لاک ویئر کو ٹھیک کرنے کی بھی ہدایت کی شازیہ رضوان نے کہا کہ ملک میں محبت اور بھائی چارے کی فضا قائم کرنے کے لئے ثقافت کا فروغ اہم کردار ادا کرتا ہے جسے فروغ دینا حکومت کے ساتھ ساتھ معاشرے کے بااثر طبقات کا بھی فرض ہے ۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ مقامی کنسلینٹ کی حوصلہ افزائی اور اسے متعارف کرائے جس میں آرٹس کونسل کے پلیٹ فارم کو زیادہ سے زیادہ استعمال کیا جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں