شہری کو ڈیرے پر بلا کر تشدد ، قتل کی دھمکیاں ، مقدمہ درج

شہری کو ڈیرے پر بلا کر تشدد ، قتل کی دھمکیاں ، مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سابقہ رنجش کی بنا پر شہری کو ڈیرے پر بلا کر تشدد کا نشانہ بنانے کے ساتھ قتل کی دھمکیاں دی جانے لگیں۔

تھانہ منصورہ آباد کے علاقے مانانوالہ کے رہائشی ارشد نے پولیس کو بتایا کہ ملزم قاسم اور اس کے دیگر ساتھیوں کی جانب سے اسے اپنے ڈیرے پر بلا لیا گیا اور سابقہ رنجش کی بنا پر تشدد کا نشانہ بناتے ہوئے زخمی کرنے کے ساتھ گالم گلوچ کیا گیا اور کان پکڑا کر تذلیل بھی کی گئی۔ جبکہ اس دوران اس کی ویڈیو بنا کر سوشل میڈیا پر وائرل کر دی گئی۔ جس پر سٹی پولیس آفیسر کامران عادل نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ملز موں کے خلاف مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی کا حکم دیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں