انسداد پولیو مہم اختتام پذیر، 16لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی

 انسداد پولیو مہم اختتام پذیر، 16لاکھ بچوں کو ویکسین پلائی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع میں انسداد پولیو مہم اختتام پذیرہوگئی مہم کے دوران پانچ سال تک کی عمر کے 16 لاکھ1ہزار656 بچوں کو قطرے پلا کر 100% سے زائد ہدف حاصل کیا گیا۔

مہم کا ٹارگٹ 16 لاکھ 401 بچے تھا۔ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر نے ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے ایوننگ اجلاس کی صدارت کی انہوں نے مہم کی سو فیصد کامیابی پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کی پوری ٹیم کی کارکردگی کو سراہااور کہا کہ موثر مائیکروپلاننگ سے اہداف کی تکمیل یقینی ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ آئندہ بھی اسی جذبے سے سروسز فراہم کی جائیں کیونکہ وطن عزیز کو پولیو فری بنانا ترجیح ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں