شہری پر تشدد ،ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

شہری پر تشدد ،ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)شہری پر تشدد کرنے والے ڈولفن اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا۔

تھانہ سرگودھا روڈ کے علاقے ملت چوک میں سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیو میں ڈولفن اہلکاروں قمر روف، عدیل، حافظ ماجد اور نعیم زین کو شہری عمران پر تشدد کرتے ہوئے دیکھا گیا۔ جس کی ویڈیو سامنے آنے پر سٹی پولیس آفیسر نے واقعہ کا نوٹس لیا اور ملوث اہلکاروں کے خلاف واقعہ کا مقدمہ درج کرتے ہوئے قانونی کاروائی کے احکامات جاری کئے گئے ۔ جس پر پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملوث اہلکاروں کو حراست میں لے کر قانونی کار روائی شروع کر دی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں