مکوانہ میں آٹھویں سالانہ محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد

 مکوانہ میں آٹھویں سالانہ محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد

مکوانہ(نمائندہ دنیا )مکوانہ میں جشن عید میلادالنبی ؐ کے سلسلہ میں آٹھویں سالانہ محفل میلاد النبیؐ کا انعقاد،شہریوں کی بھرپور شرکت۔

تفصیلات کے مطابق مکوآنہ کے نواحی  چکنمبر 108 گ ب میں حاجی ملک نورمحمدکی رہائشگاہ پرآٹھویں سالانہ محفل میلاد النبیؐ منعقد ہوئی جس میں قاری حمید اللہ، ملک اسلم ایاز ،ملک سرفراز علی ،ملک ارشاد ،ملک شہباز، ملک عرفان، ملک محمد فراز، ملک رضوان سمیت دیگر شخصیات اورمختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے شہریوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی ۔اس موقع پر شرکا سے خطاب میں پیر سید غلام معین الدین نے کہاہے کہ عشرہ شان رحیم اللعالمین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منانے کا مقصد ایک جانب نسل نوکو نبی پاکؐ کے اسوہ حسنہ اور سیرت النبیؐ بارے آگاہی دینا ہے تودوسری جانب اقوام عالم کو پیغام دینا ہے کہ مسلمانوں کونبی پاک حضرت محمد ؐ ہر چیزاور ہررشتہ سے بڑھ کر عزیز ہیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں