ایم ڈی واسا کا تمام مین ہو لز کو فوری کو ر کرنے کا حکم

 ایم ڈی واسا کا تمام مین ہو لز کو فوری کو ر کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)منیجنگ ڈائریکٹر واسا عامر عزیز نے مسنگ مین ہولز کو فوری طور پر کور کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔

 جس کے لئے آپریشنز افسر وں اور سٹاف کو روزانہ کی بنیاد پر رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ ایم ڈی واسا نے شہر کے مین روڈز پر واسا کے ایسے مین ہولز جن پر ڈھکن موجود نہیں ہیں، چوری ہو گئے یا ٹوٹ گئے ہیں کو فوری طور پر کور کرنے کا حکم جاری کیا ہے ۔ اس حوالے سے تمام افسروں ا ور سٹاف کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے متعلقہ سب ڈویژن کے مین روڈز اور چوراہوں کا جائزہ لیں اور جہاں پر مین ہولز کور مسنگ نظر آئے وہاں فوری طور پر ڈھکن رکھوائے جائیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ شہری بھی کسی بھی جگہ واسا کے مین ہولز کا ڈھکن نہ ہونے پر فری ہیلپ لائن1334 پر شکایات کا اندراج کروائیں تاکہ اس جگہ پر مین ہول کو کور کیا جا سکے ۔ ایم ڈی واسا نے مزید کہا کہ آپریشنز افسروں اور سٹاف کو واضح ہدایت کررکھی ہے کہ کسی بھی جگہ مسنگ مین ہولز کی شکایات ملنے کے بعد 6 گھنٹوں کے اندر اندر مسنگ مین ہولز کو کور کیا جانا لازمی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں