ٹریفک قوانین آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت :سی ٹی ا و

ٹریفک قوانین آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت :سی ٹی ا و

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ٹریفک آگاہی وقت کی اہم ترین ضرورت۔ ٹریفک پولیس ایجوکیشن یونٹ کی جانب سے ٹریفک آگاہی سرگرمیاں جاری ہیں۔

ان خیالات کا اظہار چیف ٹریفک آفیسر فرحان اسلم نے ایک سکول میں  آگاہی سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ سی ٹی او نے کہا کہ شہری ٹریفک قوانین کو اپنائیں اور مہذب معاشرے کی تشکیل میں اپنا مثبت کردار ادا کریں۔ انچارج ایجوکیشن یونٹ انسپکٹر ارم ناز اور اساتذہ و سٹوڈنٹس نے  سیمینارمیں شرکت کی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں