کرایوں میں کمی ، ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا اچانک لاری اڈا کا دورہ
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کے بعد کرایوں میں کمی کے جائزہ کیلئے۔
ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے اچانک لاری اڈا کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے مسافروں سے سرکاری کرائے پر عملدرآمد بارے دریافت کیا ، مسافروں کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر نے فوری کرایہ واپس کروا دیا، ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ سیکرٹری آر ٹی اے فیلڈ میں موجود رہے اور سرکاری کرایے نامہ پر سو فیصد عملدرآمد کو یقینی بنائیں ، کسی بھی شکایت پر سیکرٹری آر ٹی اے کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی، انہوں نے کہا کہ تیل کی قیمتوں میں کمی کے بعد اس کے ثمرات عوام تک پہنچانے کے لئے ضلع بھر میں سخت اقدامات کئے جارہے ہیں، حکومت پنجاب عوام کو ہر طرح کا ریلیف دینے کے لیے پرعزم ہے ،مسافروں کو پریشان کرنے والوں کو معاف نہیں کیا جائے گا،طے شدہ کرایوں میں اضافہ کرنے اور من مانی کرنے والے ٹرانسپورٹرز کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔