جھنگ:ڈی سی کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ ، سہولیات دیکھیں
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال میں مریضوں کودی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لینے کے حوالہ سے تفصیلی دورہ کیا۔
اس موقع پر ہسپتال کے سینئر ڈاکٹرز اور دیگر متعلقہ افسر بھی ہمراہ تھے ۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں مریضوں سے سہولیات بارے دریافت کیا اورمریضوں و لواحقین کے بیٹھنے کیلئے مناسب جگہ بارے احکامات جاری کئے ۔ بعد ازاں ڈپٹی کمشنر محمد عمیرنے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کے مختلف وارڈز کا بھی دورہ کیا اور زیر علاج مریضوں کی تیمار داری کے دوران ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیا۔اس موقع پر انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں میں علاج کی مزید بہتری کیلئے وزٹ کر رہے ہیں۔ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔قبل ازاں ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا۔