سمندری :متعدد وارداتیں، شہریوں نے ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی
سمندری (نمائندہ دنیا )چوری و ڈکیتی کی متعدد وارداتیں، شہریوں نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر درگت بنا ڈالی۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی سمندری کے علاقہ راوی محلہ کی نوری مسجد کے باہر سے جمعہ کی نماز کی ادائیگی کیلئے آنیوالے شہری وقار کی موٹر سائیکل چوری کرکے لے گئے جبکہ سول ہسپتال میں دوائی لینے آئے ایک شہری کی بھی موٹرسائیکل چوری ہو گئی۔سمندری میں موٹر سائیکل چوری کی بڑھتی وارداتوں سے شہری پریشان ہو کر رہ گئے ۔پولیس نے مقدمات درج کر لئے ۔ ادھر تھانہ سٹی کے ہی علاقہ چک نمبر 142 میں دن دیہاڑے تین نامعلوم مسلح ڈاکو مقامی رہائشی اشرف کے گھر گھس گئے اور زیوارات،موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہو گئے اسی اثنا میں شورسن کر اہل محلہ نے تعاقب کر کے ایک ڈاکو کو پکڑ لیا اور خوب درگت بنا کر پولیس کے حوالے کر دیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ۔