ٹوبہ :پروبیشنرز کی بحاٹوبہ :پروبیشنرز کی بحالی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد لی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد
ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈائریکٹر جنرل پروبیشن اینڈ پیرول سروس شاہد اقبال کی ہدایت پر پروبیشنرز کی بحالی کے حوالے سے سیمینار کا انعقاد ڈسٹرکٹ بار روم ٹو بہ میں کیا گیا۔
پروبیشنرز کو ہنرمندی اور فنی تربیت کے متعدد مختصر اور طویل کورسز کے حوالے سے ایک مکمل آگاہی سیشن دیا گیا، پروبیشن آفیسر ڈاکٹر حسن رضا اور افشاں مہتاب نے سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ معمولی جرائم میں ملوث افراد کی بحالی کے لیے فنی تربیت کی انسانی زندگی میں افادیت بارے آگاہی دے کر پروبیشن پر رہا ملزمان کی ذہن سازی کرکے جرائم کی دنیا سے نکال رہے ہیں، ایسے افراد کو معاشرے کا مفید شہری بنانے کے ساتھ پروبیشن پیریڈ کے دوران انہیں ذہنی صحت ، سماجی ضروریات کی تشخیص بھی کرتے ہیں۔