تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی انسداد ڈینگی کااجلاس ، ٹیموں کو متحرک کرنے کی ہدایت
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹی برائے انسداد ڈینگی کااجلاس اسسٹنٹ کمشنرسٹی فیصل احمد کی صدارت میں منعقد ہو ا۔
اسسٹنٹ کمشنر نے تحصیل بھر میں انسدادی اقدامات کا باریک بینی سے جائزہ لیا اورکہا کہ ہاٹ سپاٹس کی چیکنگ اور لاروا کی تلفی میں معمولی سی بھی غفلت نہیں ہونی چاہیے ۔ انہوں نے ان ڈور اور آؤٹ ڈور ٹیموں کو مزید متحرک کرنے کی ہدایت کی۔