ڈپٹی کمشنر کاانسداد ڈینگی اقدامات کو مزید بہتر کرنے کا حکم

 ڈپٹی کمشنر کاانسداد ڈینگی اقدامات کو مزید بہتر کرنے کا حکم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی کمشنرندیم ناصر نے واضح کیا ہے کہ ضلع میں ڈینگی کے خلاف متعلقہ محکموں کے انسدادی و حفاظتی اقدامات میں کوئی کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی اور سرویلنس سرگرمیوں کے خاطر خواہ نتائج نہ دکھانے والے محکمے جوابدہ ہونگے ۔

انہوں نے یہ بات ڈسٹرکٹ ایمرجنسی رسپانس کمیٹی کے اجلاس میں انسداد ڈینگی اقدامات پر عملدرآمد کاجائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر نے ہدایت کی کہ ڈینگی لاروا کی افزائش کے موافق مقامات کا بار بار سروے کریں اور ایسی جگہوں کو خشک اور صاف رکھنے کے لئے موثر اقدامات ہونے چا ہئیں ۔انہوں نے ٹائر شاپس، کباڑ خانوں، قبرستانوں، نرسریز کو بلا ناغہ چیک کرنے کی تاکید کی اور کہا کہ تمام محکموں کی اینٹی ڈینگی سرگرمیاں واضح نظر آنی چاہئیں ۔انہوں نے کہا کہ تحصیل ایمرجنسی رسپانس کمیٹیز کی میٹنگ میں متعلقہ محکمے اپنی حاضری کو یقینی بنائیں اور میٹنگ کی کارروائی رپورٹ سے ڈی سی آفس کو آگاہ رکھا جائے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں