ڈی جی ایف ڈی اے روز ڈیڑھا گھنٹہ عوامی مسائل سنیں گے
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے محمد آصف چودھری نے اپنے دفتر میں عوامی مسائل سننے کے لئے ہر روز ڈیڑھ گھنٹہ پبلک ڈیلنگ کے لئے مختص کر دیا ۔
جس کے مطابق صبح 10 بجے سے 11.30 بجے تک ڈی جی آفس میں شہریوں سے عام ملاقات ہو گی اور وہ بلا روک ٹوک ایف ڈی اے کی سروسز کے متعلق اپنے مسائل یا شکایات سے آگاہ کر سکیں گے ۔ ڈائریکٹر جنرل ایف ڈی اے نے بتایا کہ حکومت پنجاب کی اوپن ڈور پالیسی کے تحت دفتر میں یہ اوقات خصوصی طور پر عوامی رابطے کیلئے مقرر کئے گئے ہیں جن کے دوران کوئی میٹنگ یا سائٹ وزٹ نہیں رکھا جائے گا تاہم ان کے دفتر کے دروازے شہریوں کی خدمت کے لئے ہمہ وقت کھلے ہیں اور وہ دفتری اوقات میں اپنی آسانی کے مطابق کسی بھی لمحہ رابط کر سکتے ہیں۔