انصاف کے توازن کیلئے وکلا کاکلیدی کردار ہے :فیسکو چیف
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)چیف ایگزیکٹو فیسکو انجینئر محمد عامر نے کہا ہے کہ معاشرے میں انصاف کے توازن کو برقرار رکھنے اور غریب طبقے کو انصاف کے حصول میں معاونت کیلئے بار ایسوسی ایشن اور وکلا کاکلیدی کردار ہے جس کی اہمیت سے انکار نہیں کیاجاسکتا۔
وکلا کے بجلی سے متعلقہ تمام مسائل کے ازالے کو یقینی بنایا جائے گا اور ان کی رہائشی کالونیوں میں بجلی کی فراہمی میں حائل رکاوٹوں کو بھی فوری دورکیاجائے گا۔ یہ باتیں انہوں نے ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے زیر اہتمام منعقدہ تقریب کے دوران کہیں۔انہوں نے مزید کہا کہ لائرز ہاؤسنگ سوسائٹی فیزٹو میں بجلی کی جلد فراہمی کیلئے ڈیمانڈ نوٹس جاری کردیاگیا ہے یوں ان کے دیرینہ مسئلہ حل ہوگیا ہے ۔لائیرز ہاؤسنگ سوسائٹی میں مختلف مسائل اورمحکموں سے این او سی کی فراہمی کیلئے طویل عرصہ لگا جبکہ تمام اداروں کی جانب سے کلیئرنس کے بعد فیسکو کی طرف سے بجلی کی منظوری دے دی گئی اور ڈیمانڈ نوٹس بھی بارایسوسی ایشن کے حوالے کردیاگیا ہے۔