ڈپٹی کمشنرجھنگ کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ

ڈپٹی کمشنرجھنگ کاڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ محمد عمیر نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال کا تفصیلی دورہ کیا۔

انہوں نے ہسپتال میں مریضوں کو دی جانے والی طبی سہولیات کا جائزہ لیااورمریضوں سے ادویات کی فراہمی کے حوالے سے دریافت کیا۔ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال میں ڈاکٹرز کی حاضری،مریضوں کے ریکارڈ، صفائی ستھرائی ، فارمیسی میں ادویات کی دستیابی و سٹاک کا جائزہ لیا۔انہوں نے مریضوں کی تیمارداری کی اور ادویات کی فراہمی بارے بھی دریافت کیااور موقع پرڈاکٹرز کو طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کے احکامات جاری کئے ۔ڈپٹی کمشنر نے میڈیکل سپرنٹنڈنٹ کو تمام شفٹوں میں ڈاکٹرز کی ڈیوٹی کو ہرصورت یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی خصوصی ہدایات پر ہسپتالوں میں علاج معالجہ کی مزید بہتری کیلئے دورے کر رہے ہیں، عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کیلئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں