پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری

پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع بھر میں پرائس کنٹرول میکنزم پر بھرپور انداز میں عملدرآمد جاری ہے۔۔

اس ضمن میں 22 سے 30 ستمبر تک پرائس کنٹرول ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی پر95 دکانداروں کو گرفتار،12دکانوں کو سیل اور 13 گرانفروشوں کیخلاف مقدمات درج کرائے گئے ۔ایڈمن آفیسر ڈی سی آفس /فوکل پرسن برائے پرائس کنٹرول اقدامات ضلع فیصل آباد ریاض حسین انجم کا کہنا تھا کہ ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی ہدایات پر ضلع بھر کے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس نے مارکیٹوں و بازاروں میں 11324،انسپکشنز کرکے پھل وسبزی، روٹی، چکن، کریانہ کی اشیاء مہنگے داموں فروخت کرنے کی پاداش میں گرانفروشوں کے خلاف ایکشن لیا اور اوور چارجنگ پر548 دکانداروں کو36لاکھ55 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا،اس دوران نرخنامے آویزاں نہ کرنیوالے 1160دکانداروں کے خلاف بھی ایکشن لیا گیا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں