دیرینہ عداوت پر نوجوان کو گن پوائنٹ پر اغواء کرلیاگیا

دیرینہ عداوت پر نوجوان کو  گن پوائنٹ پر اغواء کرلیاگیا

فیصل آباد(سٹیا رپورٹر)سابقہ رنجش کی بناء پر نوجوان کو مبینہ طورپر گن پوائنٹ پر اغواء کرلیاگیا۔تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے۔۔

 محلہ مدینہ آباد کے رہائشی غلام شبیر نے پولیس کوبتایا کہ اسکا 22 سالہ بھتیجا گھر سے دودھ لینے کیلئے باہر نکلا جسے ملزمان کی جانب سے مبینہ طورپر سابقہ رنجش کی بناء پر گن پوائنٹ پر اغواء کرکے نامعلوم مقام پر منتقل کردیاگیا، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کردی ہیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں