مین چینلز ، ڈرینز کی صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

 مین چینلز ، ڈرینز کی صفائی مہم مزید تیز کرنے کی ہدایت

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ایم ڈی واسا عامر عزیز نے مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی صفائی اورڈی سلٹنگ مہم کو مزید تیز کرنے کی ہدایت کر دی ہے۔۔

 انہوں نے کہا کہ ڈرینج ڈویژن ڈائریکٹوریٹس کی جانب سے مین چینلز اور روڈ سائیڈ ڈرینز کی صفائی اور ڈی سلٹنگ کے لئے باقاعدہ شیڈول مرتب کیا گیا ہے ، جس پر بھرپورجذبے کے ساتھ عمل درآمد کیا جارہا ہے اور روزانہ کی بنیاد پر ہونے والی ڈی سلٹنگ و صفائی کی رپورٹ بمعہ تصاویر رپورٹ پیش کی جاتی ہے ۔ ایم ڈی نے مزید کہا کہ آج ڈرینج ڈویژن ویسٹ کی جانب سے مین چینل ون غلام محمد آباد نزد مکہ چوک کلورٹ ڈی سلٹنگ کا سلسلہ جاری رکھا گیا،اسی طرح علامہ اقبال کالونی چینل منڈی کوارٹر اور ایچ آر کے قریب مشینری کیساتھ ڈی سلٹنگ اور صفائی مکمل کی گئی، اس کے ساتھ ساتھ گرین ٹاؤن ملت ٹاؤن کی روڈ سائیڈ ڈرین کی مینوئل اور مشینری کے ساتھ ڈی سلٹنگ اور صفائی کا عمل مکمل کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ شہر بھر کی ڈرین لائنز کی ڈی سلٹنگ شیڈول کے مطابق جاری ہے جس کی سخت مانیٹرنگ کی جا رہی ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں