کوشش کرینگے ممبران کیلئے آسانیاں پیدا کریں:ریحان نسیم

 کوشش کرینگے ممبران کیلئے آسانیاں پیدا کریں:ریحان نسیم

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈانڈسٹری کے صدر ریحان نسیم بھراڑہ نے سیکرٹریٹ سٹاف پر زور دیا ہے کہ وہ ممبران کو زیادہ سے زیادہ سہولتیں مہیا کرنے کیلئے مخلصانہ کوششیں کریں۔

 وہ فیصل آباد چیمبر کے صدر کا عہد ہ سنبھالنے کے فوراً بعد سٹاف سے خطاب کر رہے تھے ۔ انہوں نے کہا کہ تیرہ سال بعد دوبارہ انھیں چیمبر کے پلیٹ فارم سے بزنس کمیونٹی کی خدمت کا موقع ملا ہے اور اُن کی کوشش ہو گی کہ مشکل معاشی حالات کے باوجود ممبران کیلئے زیادہ سے زیادہ آسانیاں پیدا کی جائیں اور اس مقصد کیلئے سیکرٹریٹ سٹاف کو دوسروں کے معاملات میں وقت ضائع کرنے کی بجائے اپنی ذمہ داریوں کو بطریق احسن سر انجا م دینا ہوگا۔ انہوں نے چیمبر کے فرنٹ ڈیسک کے عملے کو آنے والے ممبروں سے خوش اخلاقی سے پیش آنے کی ہدایت کی اور کہا کہ صفائی کے نظام پر بھی خصوصی توجہ دی جائے ۔  

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں