جھنگ :ڈی پی اونے بچوں کے اغواءاور زیادتی کے مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی
جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او جھنگ نے بچوں کے اغواءاور جنسی زیادتی کے مقدمات کی رپورٹ طلب کر لی ۔
تفصیلات کے مطابق ڈی پی او کیپٹن(ر)بلال افتخار کیانی نے کمسن بچوں کو ہر قسم کی تشدد سے بچانے کے لئے سخت قانونی اقدامات اٹھانے کے احکامات جاری کر دئیے ہیں، پولیس افسران کو جاری ہدایات میں ڈی پی او کا کہنا تھا کہ بچوں کے ساتھ جنسی تشدد کے بدنام عادی ملزمان کی لسٹیں اپ ڈیٹ کی جائیں، بچوں کے اغوائ، جنسی زیادتی سمیت اس حوالے سے دیگر قانون شکنیوں کے ملزمان فوری گرفتار کئے جائیں، جن مقدمات کے ملزمان گرفتار نہیں ہونگے ان مقدمات کے تفتیشی افسران اور ایس ایچ او کو شوکاز نوٹس جاری کرینگے ۔