ٹو بہ :صدر بازار میں ریڑھیاں لگوانے پر راہگیروں کو مشکلات

ٹو بہ :صدر بازار میں ریڑھیاں لگوانے پر راہگیروں کو مشکلات

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ضلعی انتظامیہ کی طرف سے صدر بازار میں ریڑھیاں لگوانے کی بناءپر خواتین سمیت دیگر راہگیروں کو آمدورفت میں شدید دشواریوں کا سامنا ۔

تفصیلات کے مطابق انجمن تاجران کے مطالبہ پر چند سال قبل ضلعی انتظامیہ نے گرینڈ آپریشن کر کے صدر بازار میں کئی سالوں سے لگائی گئی مستقل چھابڑیاں اور ریڑھیاں صدر بازار سے باہر منتقل کروا دی تھیں جس پر شہریوں اور دکانداروں نے سکون کا سانس لیا تھا تاہم چند روز قبل ضلعی انتظامیہ نے شہر کے بڑے کاروباری مرکز صدر بازار میں مستقل ریڑھی بازار قائم کروا دیا اور سر کاری سر پرستی میں لگائی گئی ریڑھیوں کے ساتھ دیگر لوگوں نے زبردستی اضافی ریڑھیاں لگا لیں ،اس کے ساتھ دکانداروں اور چھابڑی فروشوں نے دونوں اطراف سے سڑکوں پر قبضہ کر کے وہاں اپنا سامان رکھا ہوا ہے جس سے راہگیروں کے لئے راستہ بالکل معدوم ہو کر رہ گیا اور پیدل چلنا بھی نا ممکن ہو رہا ہے ، اس صورت حال میں خریداری کیلئے آنے والی خواتین اور بچوں کو شدید پریشانی کا سامناہے ، عوامی و سماجی حلقوں نے ڈی سی نعیم سندھو سمیت دیگر اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ صدر بازار میں قائم ریڑھی بازار متبادل جگہ پر منتقل کیا جائے ، تجاوزات کے خاتمہ کے لئے فوری اقدامات عمل میں لائے جائیں ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں