چناب نگر:ستمبر میں 2110 لٹر غیر معیاری دودھ پکڑا گیا
چناب نگر(نامہ نگار )ڈائریکٹر جنرل پنجاب فوڈ اتھارٹی محمد عاصم جاوید کی ہدایات پر فوڈ سیفٹی ٹیموں نے گزشتہ ماہ ستمبر میں چناب نگر کے مختلف داخلی اور خارجی مقامات پر ناکہ لگا کر 1034 دودھ بردار گاڑیوں میں موجود 4 لاکھ 5 ہزار لٹر دودھ کو جدید لیکٹو اسکین مشین سے چیک کیا۔
غیر معیاری دودھ کی ترسیل کرنے پر 89 گاڑیوں کو تین لاکھ آٹھ ہزار روپے کے جرمانے عائد کیے اور 2110 لٹر غیر معیاری دودھ موقع پر ضائع کروا دیا ، پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز باقاعدگی کے ساتھ دودھ کی مانیٹرنگ کر رہی ہیں۔ڈپٹی ڈائریکٹر فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ غیر معیاری، زائدالمیعاد اور ملاوٹ شدہ اشیاءکی فروخت کرنے والوں پر کڑی نظر رکھی جائے گی۔