پینسرہ:میٹرک اورانٹرمیڈیٹ میں بہترین کاکردگی پرطلبا میں انعامات تقسیم
پینسرہ(نمائندہ دنیا )مقامی گروپ آف ایجو کیشن67 ج ب سدھار کی جانب سے میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے امتحانات میں بہترین کاکردگی کا مظاہرہ کرنے والے طلبہ و طالبات کے اعزاز میں گزشتہ روز یہاں تقریب کا انعقاد کیا گیا۔۔
جس میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنیوالوں میں اعزازی سرٹیفکیٹ اور نقد انعامات تقسیم کئے گئے ،تقریب سے خطاب میں عبدالرشید چودھری نے کہا طلبا و طالبات پاکستان کا روش مستقل ہیں پڑھے لکھے نوجوان ہی ملک کو بحران سے نکال کر ترقی کی راہ پر گامزن کر سکتے ہیں ۔