ضلعی انتظامیہ دودھ، دہی کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام

ضلعی انتظامیہ دودھ، دہی کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلعی انتظامیہ دودھ دہی جیسی بنیادی چیزوں کی قیمتوں پر قابو پانے میں ناکام ہے ، مہنگائی کے مارے شہریوں کو دودھ 240 روپے فی کلو اور دہی 260 روپے فی کلو میں مل رہا ہے ۔۔

پرائس کنٹرول مجسٹریٹس میٹنگ میں ڈپٹی کمشنر اور کمشنر کو سب اچھا کی رپورٹ دیتے ہوئے انسپکشنز کی تعداد بتا کر بری الذمہ ہوجاتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق فیصل آباد میں دودھ اور دہی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں ،تحصیل سٹی اور تحصیل صدر میں دودھ 240 روپے اور دہی 260 روپے فی کلو تک فروخت ہورہا ہے ،لیکن پرائس کنٹرول مجسٹریٹس اور اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے کوئی توجہ نہیں دی جارہی، پرائس کنٹرول کے اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز اور پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی جانب سے ڈپٹی کمشنر کو کریانے اور سبزی کی دکانوں کو ہونے والے جرمانوں کی فہرست دکھا کر ہی کارکردگی ظاہر کردی جاتی ہے جبکہ دودھ دہی اور گوشت کی قیمتوں کو چیک بھی نہیں کیا جاتا ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں