شہری کے اکاوّنٹ سے ڈیڑھ لاکھ نکالنے کے واقعہ کا 7 ماہ بعد مقدمہ

   شہری کے اکاوّنٹ سے ڈیڑھ لاکھ  نکالنے کے واقعہ کا 7 ماہ بعد مقدمہ

ؤفیصل آباد(سٹی رپورٹر)نوسربازوں کی جانب سے شہری کے اکاوّنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکالنے کے واقعہ کا 7ماہ بعد مقدمہ درج کرلیاگیا۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ منصور آباد میں مقدمہ کا اندراج کرواتے ہوئے مرتضی نامی شہری نے پولیس کو بتایا کہ نامعلوم ملزمان کی جانب سے دھوکہ دہی سے مارچ 2024 میں اے ٹی ایم سے پیسے نکلواتے ہوئے اسکا اے ٹی ایم کارڈ تبدیل کردیا اور بعد ازاں اسکے اکاوّنٹ سے ڈیڑھ لاکھ روپے نکال لیئے گئے ۔ جس پرپولیس نے 7 ماہ بعد واقعہ کا مقدمہ درج کرلیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں