شورکوٹ :حسن نصراللہ کی شہادت کیخلاف احتجاجی ریلی
شورکوٹ (نامہ نگار)حزب اﷲ کے سربراہ سید حسن نصر اﷲ کی شہادت پر مجلس وحدت المسلمین کے زیر اہتمام احتجاجی ریلی نکالی گئی۔۔
ریلی دربار محبوب عالم شاہ سے نکالی گئی جو تحصیل چوک میں اختتام پذیر ہو گئی، ریلی کی قیادت ضلعی صدر وحدت المسلمین علامہ روح اﷲ کاظمی، سید جواد شاہ ،مولانا انور علی ،سید خضر عباس نقوی،اشرف قادری ضلعی صدر منہاج القرآن،مولانا الطاف حسین اورسجاد حسین نقوی نے کی ۔ریلی سے خطاب میں علامہ سید روح اﷲ کاظمی نے کہا کہ ہم امت مسلمہ کے ہیرو حسن نصر اﷲ کی شہادت پر اقوام عالم سے پوچھنے پر حق بجانب ہیں کہ جس طرح اسرائیل امریکہ کی آشیر باد سے مسلمانوں پر مظالم ڈھا رہا ہے اس پر وہ خاموش کیوں ہیں، ریلی کے شرکاءنے امریکہ اور اسرائیل کے خلاف شدید نعرہ بازی کی۔