حکمران نظام مصطفےٰ کو عملی طور پر نافذ کریں :علمائ
چناب نگر(نامہ نگار )علمائے کرام نے کہا ہے کہمسائل کے حل کیلئے حکمران نظام مصطفے ٰ کو عملی طور پر نافذ کریں ۔۔
رسول اﷲکے اسوہ حسنہ پر عمل پیرا ہوئے بغیر دونوں جہانوں میں کامیابی ناممکن ہے ۔عشق مصطفی کا تقاضا ہے کہ آپ کا ذکر ہر سانس کے ساتھ کیا جائے ۔معاشرے سے نفرتوں کاخاتمہ اور اتحاد آپ کے پیغام رحمت سے کیا جاسکتا ہے ۔ان خیالات کا اظہا رمولانا ملک خلیل احمد اشرفی،مولانا شبیر احمد عثمانی،مولانا محمد مغیرہ،مولانامفتی محمد افضال و دیگر نے مشترکہ بیان میں کیا ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ اتحاد امت وقت کی اہم ضرورت ہے ، اس کیلئے علماءکیساتھ ساتھ معاشرے کے ہر فرد کو کردار دا کرنا ہوگا۔ نبی کریم کی حیات مبارکہ ہمارے لیئے عملی نمونہ ہے ،آپ کی سیرت طیبہ اور اسوہ حسنہ، انسانیت کے لیے بہت بڑا تحفہ ہے ،محبت کا تقاضا ہے کہ زندگی قرآن و سنت کے زیر سایہ بسر کی جائے ۔علماءنے کہا کہ ختم نبوت اسلام کا بنیادی عقیدہ ہے اس کا تحفظ ہر مسلمان کے ایمان کی اساس ہے ۔ تحفظ ختم نبوت کیلئے ہم ہر قسم کی قربانی دینے کیلئے تیار ہیں۔