مسلح افواج کی ملک کیلئے قربانیوں کو فراموش نہیں کیا جاسکتا :حافظ امجد

 مسلح افواج کی ملک کیلئے قربانیوں کو  فراموش نہیں کیا جاسکتا :حافظ امجد

ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )پاکستان مسلم لیگ ن علما و مشائخ ونگ پنجاب کے جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد امجداورڈپٹی جنرل سیکرٹری صاحبزادہ حافظ محمد رضوان عابدنے کہا ہے ۔۔

کہ مسلح افواج کے افسران و جوانوں کی ملکی سلامتی اور امن و استحکام کیلئے قربانیوں کو کبھی فراموش نہیں کیا جاسکتا ،ملک دشمن قوتوں کے آلہ کار بن کر بعض عناصر اپنی افواج کے خلاف منفی پراپیگنڈہ کرتے ہیں،انکی سازشوں کو کبھی کامیاب نہیں ہونے دیں گے ، ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹوبہ میں میڈیا نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے مزید کہا کہ ملک دشمن طاقتیں ہماری مسلح افواج کو کمزور کرنے کیلئے سوشل میڈیا پر نوجوان نسل کے ذہنوں میں زہر بھر رہی ہیں ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں