بلا شبہ ذاکر نائیک سب سے بڑے عالم دین :مولانا عبد الرشید

 بلا شبہ ذاکر نائیک سب سے بڑے عالم دین :مولانا عبد الرشید

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)مرکزی جمعیت اہلحدیث پنجاب کے امیر مولانا عبد الرشید حجازی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے۔۔

 کہا کہ بلا شبہ ڈاکٹر ذاکر نائیک موجوہ دور کے سب سے بڑے عالم دین ومبلغ اور ادیان باطلہ پر عبور رکھنے والی شخصیت ہے اور ان کی دعوت و تبلیغ سے متاثر ہو کر اب تک لاکھوں غیر مسلم اسلام کی دعوت قبول کر کے مشرف بہ اسلام ہو چکے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ ڈاکٹر ذاکر نائیک کی اپنے بیٹے فاروق ذاکر نائیک کے ہمراہ پاکستان آمد سے پاکستانی قوم خوشی و مسرت کا اظہار کرتی نظر آتی ہے مگر افسوس چند ناعاقبت اندیش اوردینی و دنیاوی علوم سے بے بہرہ مذہبی لبادہ اوڑھے فرقہ ورانہ گفتگو کرتے نظر آتے ہیں محکومت ایسے افراد کو فور شیڈول میں ڈال کر پابند سلاسل کرے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں