چنیوٹ :ڈرائیونگ لائسنس کا حصول رکشہ ڈرائیوروں کیلئے الگ کائونٹر قائم
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )چنیوٹ میں رکشہ ڈرائیوروں کیلئے ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کو مزید آسان بنایادیا گیا اور سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیوروں کیلئے الگ کائونٹر بنادیاگیا ۔۔
شہری لرنر پرمٹ بنوا کررکشہ ڈرائیونگ لائسنس حاصل کر سکتے ہیں ،ڈی ایس پی ٹریفک بابر نواز کی زیر نگرانی سپیشل مہم کے تحت رکشہ ڈرائیونگ لائسنس تیار کیے جار ہے ہیں ، سابقہ لرنر کو رینیو کروا کر بھی شہریوں کے لائسنس تیار کیے جا رہے ہیں ۔ سپیشل مہم کے دوران مستفید ہونے والے شہریوں نے ٹریفک پولیس کے اس اقدام کو خوب سراہا ۔ اس بارے ڈی پی او چنیوٹ عبداﷲاحمد کا کہنا ہے کہ لائسنس کے بغیر ڈرائیونگ قانوناً جرم ،شہری آج ہی اپنا ڈرائیونگ لائسنس بنوائیں۔